2 اگست 2014 - 10:58
غزہ میں صہیونی حکومت کی ناکامی کا اعتراف

صیہونی حکومت کے وزيرصحت عوزی لاندو نے غزہ میں اس حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کے وزيرصحت عوزی لاندو نے غزہ میں اس حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
رای الیوم نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ صیہونی وزيرجنگ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی کاروائی سے کوئی بھی مقصد حاصل نہيں ہوا اور فوج، فلسطینیوں کے میزائلی حملے روکنے میں ناکام رہی ہے۔
عوزی لاندو نے صیہونی حکومت کے وزيراعظم نتن یاھو پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ معقول نہيں ہے کہ فلسطینی، اسرائیل کو نقصان پہنچائيں اور تل ابیب کا بن گورین انٹرنیشنل ائرپورٹ بند ہوجائے۔
روزنامہ الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے میں اب تک تین ارب پچاس کروڑ ڈالر سے زيادہ خرچ ہوچکے ہيں جس کے باعث اسرائیلی معیشت کوبھاری نقصان اٹھاناپڑا ہے۔
فلسطینی مجاہدین، صیہونی جرائم کے جواب میں اب تک ایک سوتیس اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اوردو کوگرفتارکرچکے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲